Mchoudhary

Add To collaction

ظُلمة أَوَّل اللَّيل 👣 بقلم ملیحہ چودھری

باب 3

..................

"یار یہ خودکو سمجھتی کیا ہے ؟ 
میکی نے ایلا کی طرف دیکھتے پوچھا تھا... جبکہ ایلا نے کندھے اُچکانے میں ہی عافیت جانی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی میکی اینجل سے بہت جلتی ہے اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ وہ ان دونوں کی لڑائی کے درمیان پس کر رہ جائے .....

وہ وہاں سے جا چکی تھی دھیرے دھیرے رش چھت گیا تھا اور میکی کُڑھتی رہ گئی تھی ....

"دیکھ لوں گی میں تمہیں اینجل " وہ دانتوں کو کچکچاتے ہوئے بولتی وہاں سے چلی گئی تھی ....

...................💕💕💕💕💕

وہ سر ادریس کے آفیس کے باہر آکر رکی تھی ، دروازے کے ہینڈل اور ابھی اُسنے ہاتھ ہی رکھا تھا جب اُسکے کانوں سے وہیں آواز آ کر ٹکرائی اور اسکو اُسکی جگہ پر برف کا مجسمہ بننے اور مجبور کے گئی تھی........

Mr. Introduce yourself

"مسٹر اپنا تعارف کرائیں ..؟ یہ سر ادریس کی آواز تھی جو اندر موجود شخص سے اُسکا تعارف چاہتے تھے....

"اوکے !! شائد وہ شخص سر کی بات پر مسکرایا تھا اور پھر جواب دیا تھا اُسنے .....

Strange person
عجیب شخص !!!
بےاختیار اُسکے منہ سے نکلا اور پھر وہ بڑ بڑائی 

"عجیب شخص ہے !! سر ادریس کے سامنے ہنس رہا ہے جنکے سامنے کوئی بھی نہیں ہنستا بلکہ ہنسنا دور ہل بھی نہیں سکتا "...

" لیکن؟ " لیکن یہ شخص ہنس رہا ہے !! وہ حیرت کا مجسمہ بنی خود سے بڑ بڑائی.... 

اور پھر اندر سے آنے والی آواز کو غور سے سننے لگی تھی....

وہ کچھ سن پاتی تبھی اُسکا موبائل وائبریٹ ہوا تھا وہ سخت کوفت کا شکار ہوئی تھی .....

"افف ایک تو موبائل کبھی بہت بری طرح میرے ہاتھوں سے گھائل ہوگا وہ زیر لب بڑ بڑا تی ہوئی موبائل کو اپنے بیگ سے نکال کر کان سے لگایا تھا...

" بھونکو !! وہ غصے سے چینخی ...

"اوہ فائر آف پرنسز لگتا ہے بہت غصے میں ہے....

"ویسے غلط بات ہے نہ پرنسز کسی کی بات کو یوں کان لگا کر سننا........

"میں بتا چکا ہوں پرنسز آپکو کہ آپکا کارل اتنی جلدی اس سر زمین پر اپنے قدم نہیں رکھے گا بے فکر رہے اور دوسروں کی بات سننا بند کر دیں....

بول کر فون کٹ گیا تھا جبکہ صحیح معنوں میں وہ اب اپنی جگہ سے ہل نہیں پائی تھی کئی لمحوں تک وہ بسس ہاتھ میں تھامے ہوئے موبائل کو ہی دیکھتی رہی اور پھر ایک دم ہی ہوش میں اتے اُسنے اپنے اس پاس نظریں دوڑائی کہ یہ شخص ہو نا ہو یہی آس پاس ہے....؟

لیکن جب اسکو کوئی بھی ایسا نہیں دکھائی دیا تو وہ غصے سے لال پیلی ہو گئی تھی اب اُسکا دل کر رہا تھا اس کارل نامی شخص کا خون کر دیں .....

"میرا آج کا ہی دن خراب ہے پتہ نہیں کس منہوس کی شکل دیکھ لی تھی صبح صبح وہ بڑ بڑا تی بغیر اجازت لیے دروازہ کھول اندر چلی گئی تھی......

...........................💕💕💕💕

Angel, what a way to come in.?
We didn't expect that from you...

"اینجل ، اندر آنے کا کیا طریقہ ہے۔ ؟ ہمیں آپ سے اس کی توقع نہیں تھی۔

سر ادریس نے ناراض بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے کہا جس پر اینجل خوب شرمندہ ہو کر رہ گئی تھی ..

"سوری سر !! اُسنے نظریں جھکائے معافی مانگی....

"اٹس اوکے !! آگے خیال رکھنا سر ادریس نے اسکو آگے کے لیے تنقید کرتے پھر سے اُس شخص کی طرف متوجہ ہو گئے تھے........

"تو مسٹر اپنے ابھی تک اپنا تعارف نہیں کروایا ؟ اُنہونے کھڑکی کی طرف چہرا کیے اُس شخص سے پوچھا تھا.......

"اوکے  سر !! کچھ لمحوں ٹک وہ شخص خاموش رہا تھا اور اُسکی خاموشی سے اینجل کوفت کا شکار ہو رہی تھی ...

"میں کارل ہوں شیطانوں کا شیطان .. وہ شخص ہنسا تھا جبکہ اینجل تو خوف سے دو قدم پیچھے ہوئی تھی.....

"حسن بے مشال ہے مونسٹر کی میں جان ہوں..." اُسنے یہ بول کر سر ادریس کے چہرے کو دیکھا جنکا چہرا خوف سے فک پڑ گیا تھا اور پسینے کی ننھی ننھی بوندیں ماتھے پر چمک رہی تھی ....

"ہاہاہا ہاہاہا زبردست سر زبردست ... ہاہاہاہا .!!! 
وہ بول کر کہکا لگا گیا تھا جبکہ اُسکی ہنسی سے اینجل نے اُلجھن سے اُس شخص کا چہرا دیکھنا چاہا تھا.......

"کیا سر آپ بھی حد کرتے ہے.. میں انسان ہوں میرا نام میکائیل ہے اور میں یہاں ماسٹرز کرنے ایا ہوں لاسٹ یئر کا سٹوڈنٹ ہوں لیکن آپکی یونی کا نہیں بلکہ لندن کی دوسری یونی کا تھا پر اب میں آپکی ہی یونی کا ہوں... کیونکہ اس یونی نے میرا ٹرانسفر اس یونی میں کے دیا".. وہ ہنستے ہوئے بتہ رہا تھا جبکہ سر ادریس نے ایک لمبی سانس سکون کی لیتے ہوئے پھیکی سی ہنسی ہنس دیے تھے۔۔۔

اینجل تو الٹے پاؤں آفیس سے باہر ہی نکل گئی تھی ... رہ رہ کر وہیں الفاظ گونج رہے تھے جنکو وہ سننا نہیں چاہتی تھی....

"انف انف ؟ وہ گراؤنڈ میں آ کر کانوں پر ہاتھ رکھ کر چلّائی تھی جبکہ دور کھڑا کارل بے تحاشہ ہنس رہا تھا.....

"ہاہاہا ہاہاہا نہیں اینجل نہیں اب یہ آواز تب ہی رُکےگی جب تم میرے پاس آؤ گی ....

"ہاہاہا ہاہاہا تیار رہنا پرنسز آف فائر ..... بہت جلد تُم اپنے مونسٹر کے پاس ہوگی ......

ایک دم زور شور سے بادل گرجنا شروع ہو گئے تھے ہوائیں تیز تیز چلنے لگی تھی اور ان ہواؤں میں گونجتی کارل کی ہنسی اسکو اور زیادہ خوفناک بنا رہی تھی .......

"کیا ہوگا اب ؟
"کیا اینجل کی ملاقات ہوگی کارل سے ؟ 
...............................💕💕💕
انشاءاللہ اگلا باب بہت جلد شائع کروں گی۔۔۔

ووٹ کمینٹ شیئر ضرور کرنا۔۔۔۔
مجھے آپکے ریویو کا اِنتظار رہے گا ۔۔۔۔







   0
0 Comments